سریلے گلوکار علی ظفر مرحوم اداکار دلیپ کمار کی گلوکاری کے مداح نکلے۔
آج علی ظفر نے دلیپ کمار کی برسوں قبل گائے گئے ایک گیت کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دلیپ کمار نہایت مدھر آواز میں گیت گا رہے ہیں۔
اس پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ میں دلیپ کمار کی گائیکی سے بےحد متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’آواز کا اتار چڑھاؤ دیکھیے، سُر، لگاؤ اور جذبات، میں سمجھتا ہوں کہ دلیپ کمار کو اپنی فلموں کے گیت خود گانا چاہیے تھے لیکن کیونکہ وہ ایک کمال پرست انسان تھے لہذا انہوں نے کبھی یہ محسوس ہی نہیں کیا ہوگا کہ وہ گائیکی بھی کرسکتے ہیں۔‘
علی ظفر نے مزید کہا کہ دلیپ کمار کے قریبی لوگ ممکنہ طور پر اس سے متعلق مزید معلومات رکھتے ہوں گے۔