علی ظفر نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان کی کُھل کر مذمت کردی

علی ظفر نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان کی کُھل کر مذمت کردی


پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو بھارتی شاعر جاوید اختر کو عشائیے پر مدعو کرنے اور پھر ان کا مشہور گانا گانے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد علی ظفر نے بھی خاموشی توڑ دی، ابتداً تو علی ظفر نے ڈھکے چھپے انداز میں جاوید اختر کے بیان کی مذمت کی تھی تاہم اب انہوں نے واضح انداز میں بھارتی شاعر کے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے محبت کرتا ہوں اور ان کی جانب سے ملنے والی تعریفوں اور تنقیدوں کی قدر کرتا ہوں لیکن میں ایک درخواست کرتا ہوں کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے یا کہنے سے قبل مکمل تحقیق کرلیا کریں‘۔

انہوں نے عشائیے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیض میلے میں شرکت نہیں کی تھی، اس لئے انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہاں کیا ہوا، جاوید اختر نے کیا کہا۔ انہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے اگلے دن علم ہوا.

علی ظفر نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان کی کُھل کر مذمت کردی

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اپنے وطن اور لوگوں کے خلاف دیئے گئے بیانیے کی حمایت نہیں کرے گا، وہ بھی اس تقریب میں جسے دونوں ملکوں کے درمیان دوری کو ختم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہو۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے کتنا کچھ برداشت کیا ہے اور ابھی بھی کر رہا ہے ایسے میں اس قسم کے بے حس بیانات سے ہر ایک کے جذبات مجروح ہوئے‘۔

علی ظفر نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان کی کُھل کر مذمت کردی

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جو شوبز کی شخصیات علی ظفر کو جاید اختر کو عشائیہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان میں چند ایسی شخصیات بھی ہیں جو علی ظفر کو میسج کرکے اس بات کا شکوہ کر رہے ہیں کہ انہیں عیشائیے میں کیوں نہیں بُلایا۔

یاد رہے کہ جاوید اختر 17 سے 19 فروری کو ہونے والے فیض میلے میں شرکت کے لیے پنجاب کے دارالحکومت لاہور آئے تھے، جہاں انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف بیان بازی کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں