علی رضا عابدی قتل: لندن، ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ہے، پولیس


کراچی: ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے ایم کیوایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں لندن، ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع جنوبی پیر محمد شاہ نے کہاکہ علی رضا عابدی کیس میں آہستہ آہستہ آگے جارہے ہیں اور  مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی رضا عابدی کیس میں اطلاعات ہیں کہ لندن، ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک آیا ہوا تھا تاہم معاملے میں مزید حقائق کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

تفتیشی اداروں نے علی رضا عابدی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے جیل میں قید ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں