بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی شادی کی تاریخ سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڈ دی ہے۔
عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور اُن کے بوائے فرینڈ نوپور شکھارے کی منگنی 18 نومبر 2022ء کو ایک پروقار تقریب میں ہوئی تھی جس میں عامر خان کی سابقہ بیوی کرن راؤ اور خاندان کے دیگر افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر متعدد خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایرا اور نوپور اس سال 3 اکتوبر کو شادی کرنے والے ہیں جس پر اب ایرا خان نے خود وضاحت دی ہے۔
اداکار عامر خان کی بیٹی، ایرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی اور شادی کی تاریخ سے متعلق پھیلی افواہوں کی تدید کر دی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’نہیں نہیں! میری 3 اکتوبر کو شادی نہیں ہو رہی! میری شادی جب کبھی (بعد میں) ہوگی تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کیوں کہ اُس وقت میں اس قدر پرجوش ہوں گی آپ کے لیے نوٹس نہ کرنا مشکل ہو گا۔‘
دوسری جانب ایرا کی شادی سے متعلق، بھارتی میڈیا ’بمبئی ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرا اور نوپور نے ادے پور میں شادی کی ایک پرتعیش تقریب کا منصوبہ بنایا ہے، اِن کی شادی کی تقریبات تقریباً تین دن تک چلیں گی جن میں اِن کے دوست اور خاندان کے افراد شامل ہوں گے۔
’بمبئی ٹائمز‘ کے مطابق ایرا اور نوپور کی شادی میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔