عروب جتوئی نے سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو شادی کے پرپوزل کیلئے کیسے آمادہ کیا تھا ؟

عروب جتوئی نے سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو شادی کے پرپوزل کیلئے کیسے آمادہ کیا تھا ؟


پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

سعد رحمٰن سے شادی کے بعد بطور انفلوئنسر سامنے آنے والی عروب جتوئی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران عروب نے فالوورز کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے جوابات دیے جس میں سے ایک سوال اس جوڑی کی شادی سے متعلق بھی تھا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عروب نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی سعد سے دوستی تھی اور معمول کے مطابق بات چیت تھی۔

عروب کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی تھیں کہ سعد اُنہیں شادی کی پیشکش کرے کیوں کہ وہ خود پرپوز کرتے ہوئے شرماتی تھیں۔

عروب نے اپنی ویڈیو میں بتایا ہے کہ سعد سے متعلق اُن کے ذہن میں خیالات آتے تھے کہ کہیں اُن کے ساتھ صرف وقت گزاری تو نہیں کی جا رہی۔

عروب کے مطابق ایک بار انہوں نے فرضی صورتحال بناتے ہوئے یوٹیوبر ڈکی بھائی سے کہا کہ میرے والدین کو ہماری دوستی سے متعلق سب معلوم ہو چکا ہے اور اب سب ختم ہو گیا ہے۔

اس پر سعد نے کہا کہ کوئی بات نہیں عروب تم پریشان نہ ہو، میں ابھی اپنی والدہ سے بات کر کے آپ کے گھر رشتہ لے آتا ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔

عروب کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ سعد کے اس جواب نے میرا دل جیت لیا اور مجھے یقین ہو گیا تھا کہ سعد میرے ساتھ صرف وقت گزاری نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ میرے ساتھ واقعی میں مخلص تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں