عرفی جاوید نے رنبیر کپور کیخلاف بیان دینے کی خبروں کی تردید کردی

عرفی جاوید نے رنبیر کپور کیخلاف بیان دینے کی خبروں کی تردید کردی


بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ میں نے رنبیر کپور یا کسی بھی اور اداکار کے خلاف کوئی توہین آمیز تبصرہ نہیں کیا۔

عرفی جاوید نے بھارتی میڈیا پر ان کے رنبیر کپور کے خلاف دیئے گئے بیان سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے رنبیر کپور یا کسی بھی اور اداکار کے خلاف کوئی توہین آمیز تبصرہ نہیں کیا، اس حوالے سے شائع ہونے والی تمام رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں بطور اداکار رنبیر کا بہت احترام کرتی ہوں‘۔

عرفی جاوید نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ایسی خبریں شائع کرنے سے پہلے اپنے ذرائع کی تصدیق کرلیا کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے رنبیر کپور کے تبصرے پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ رنبیر کی کیا اوقات ہے، اس کی کسے پرواہ ہے جب کرینہ نے میری تعریف کردی، کافی ہے۔ بھاڑ میں جائے رنبیر کپور‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں