عرفی جاوید نے بی جے پی رہنما کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی

عرفی جاوید نے بی جے پی رہنما کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی


بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما چترا کشور واگ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عرفی جاوید کے وکیل نے پولیس میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 153(A)(B), 504, 506, 506(ii) کے تحت بی جے پی پارٹی کی رہنما چترا کشور واگ کے خلاف اداکارہ کو دھمکیاں دینے پر شکایت درج کروائی ہے۔

اس کے علاوہ عرفی جاوید نے کوڈ آف کریمینل پروسیجر (ضابطہ فوجداری) کی دفعہ 149 اور 107 کے تحت احتیاطی کارروائی کی درخواست بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی جانب سے یہ شکایت مہاراشٹر اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی رہنما نے سلیبریٹی کیخلاف لباس سے متعلق پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔

جس کے بعد ہفتے کے روز عرفی جاوید کو پولیس نے انکوائری کے لیے بھی طلب کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں