عدنان صدیقی کو ’شہوار‘ کیو ں پکارا؟ زینب مشکل میں پھنس گئی


پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی کو ’شہوار‘ مخاطب کرنا معروف پا کستانی اسپورٹس اینکر کو کافی مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل اسپورٹس اینکر زینب عبا س نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی عدنان صدیقی کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی شوٹ ود ’شہوار‘ اور ڈرامے ’میرے پاس ہو تم‘ کا ذکر بھی کر دیا۔

zainab abbas

@ZAbbasOfficial

Today’s shoot with Shehwar! He’s all geared up for this year’s PSL anddd the grand finale of

View image on TwitterView image on Twitter
435 people are talking about this

ذرائع کے مطابق عدنان صدیقی کو ان کے ڈرامے کے نام شہوار سے مخاطب کر نا زینب کو را س نہ آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سو شل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

زینب عباس کا اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس۔ ویڈیو وائرل

یہا ں تک کہ کچھ لو گو ں نے زینب کی پو سٹ پر  تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی کردار ’مہوش‘ بننے جا رہی ہیں۔

زینب عباس کی تصویر پر ایک صارف  نے کمنٹ کیا کہ خیال کریں کہیں یہ(شہوار) آپ کو بھی نہ اڑا لے جائے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ  یہ(شہوار) دانش کا گھر برباد کرنے کے بعد بھی انسان نہیں بنا اور اب آپ کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش ایک متوسط گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جودولت کی لالچ میں اپنے شوہر کو دھوکا دے کر نا صرف اس سے طلاق لے لیتی ہے بلکہ ایک امیر شخص ‘شہوار’ سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوکر رسوا بھی ہو جاتی ہے۔

کہا نی میں نیا مو ڑ اس وقت آتا ہے جب شہوار اور مہوش نکاح کر نے والے ہوتے ہیں کہ  شادی سے چند گھنٹے قبل ہی بز نس مین شہوار کی پہلی اہلیہ امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کواس کی اوقات دکھا کر در بدر کر دیتی ہے۔

اسی ڈرامے کی مناسبت سے زینب عباس نے عدنان صدیقی کو شہوار کہہ کر ان کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی مگرانھیں تو لینے کے دینے پڑ گئے کیو نکہ شہوار ایک عاشق مزاج،بے وفا اور دھوکے با زشخص کا کر دار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں