عدنان سمیع کی پاکستانیو ں کے بارے میں بہکی بہکی باتیں


گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ اگر مُٹھی بھر لوگ مجھے پسند نہیں کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں، مجھے اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بھارتی میڈیا کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں کہ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے ہیں، یہ سب لوگ بیچارے ہیں۔

مودی کو دیکھ کرعدنان سمیع اپنے بہادر والد کو ہی بھول گئے

عدنان سمیع نے بھارتی حکومت کی جانب سے اُن کو پدما شری ایوارڈ دیے جانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ارب سے زائد لوگوں نے تو بھارتی حکومت کے اِس فیصلے کو سراہا ہے اور وہ لوگ خوش بھی ہوئے ہیں کہ مجھے پدما شری جیسے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی گلو کارنے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت قیمتی ہے اور میں اِس کے لیے بہت خوش ہوں،میں اب کوشش کروں گا کہ اپنے شعبے میں اِس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

واضح رہےکہ بھارتی حکومت کی جانب سے عدنان سمیع  کو پدما شری ایوارڈ دینے کے اعلان کے بعد سے ہی ان پر تنقید کی جانے لگی اور کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں مودی سرکار کی چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کانگریس کے ترجمان ویرشیر گل نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ موسیقار کو چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں