’عجیب بیماری ہے‘، کورونا میں مبتلا گلوکار سلمان احمد اپنی طبیعت سے پریشان


امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گلوکار سلمان احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں بدستور قرنطینہ میں ہوں۔

گلوکار اپنی طبیعت سے پریشان نظر آئے اور انہوں نے اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

سلمان احمد کا تھا کہ نیویارک میں کبھی ایسی کیفیت نہیں دیکھی۔

چند روز قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد کا کہنا تھاکہ ‘ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں، اس حوالے سے جلد ٹیسٹ کرواؤں گا’۔

خیال رہے کہ امریکا اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں  ہلاک افراد کی تعداد 22 ہزار 115 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 5 لاکھ 33 ہزار 400 سے زائد افراد اب تک وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے اب تک 94 اموات اور 5 ہزار  سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

وائرس سے 18 لاکھ 53 ہزار 183 متاثر اور 4 لاکھ 23 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں