عامر خان اور رجنی کانت ایک ساتھ فلم کرنے کو تیار؟

عامر خان اور رجنی کانت ایک ساتھ فلم کرنے کو تیار؟


بھارت کے دو سپر اسٹار اداکار عامر خان اور رجنی کانت کا ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کا امکان ہے۔  

عامر خان اور رجنی کانت ممکنہ طور پر 30 سال بعد دوبارہ ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوکیش کاناگراج کی تکمیل کے مراحل میں موجود ایکشن تھرلر فلم ’قلی‘ میں عامر خان کے کیمیو کرنے (مختصر دورانیہ کے کردار) کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان ’قلی‘ میں کیمیو کے طور پر نظر آ سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ عامر اور رجنی کانت کی دوسری مشترکہ ایکشن فلم ہوگی۔

اس سے پہلے دونوں نے 1995 کی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم ’آتنک ہی آتنک‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لوکیش کاناگراج بالی ووڈ میں اپنے ڈیبیو کےلیے عامر خان کو ’قلی‘ کے بعد کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قلی میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق ابھی پروڈیوسرز یا پھر اداکاروں کی جانب سے کوئی تصدیق کا تردید نہیں کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں