عالیہ بھٹ کا بچپن کیسا گزرا ہے: سونی رازدان کے اہم انکشافات

عالیہ بھٹ کا بچپن کیسا گزرا ہے: سونی رازدان کے اہم انکشافات


بالی ووڈ کی خوبرو، نواجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ، سونی رازدان بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی کا بچپن تنگ حالات میں گزرا ہے، عالیہ کے پاس پلے روم تک نہیں تھا۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اس وقت بالی ووڈ میں سرفہرست کی اداکارہ مانی جاتی ہیں، وہ ناصرف بھارتی سطح پر شہرت حاصل کر رہی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے دلکش انداز سے اثر انداز ہو رہی ہیں۔

فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی اداکارہ عالیہ ناصرف ایک غیر معمولی اداکارہ بلکہ ایک کاروباری شخصیت اور فیشن آئیکون بھی ہیں۔

عالیہ بھٹ کے بچپن سے متعلق اب حال ہی میں اُن کی والدہ، سابقہ اداکارہ سونی رازدان نے ’دی این او ڈی میگ‘ کے ساتھ کھل کر بات کی ہے۔

سونی کے مطابق اُن کی بیٹی کا بچپن بہت سادہ اور تنگ گزرا ہے، انہوں نے اپنے بچوں کو بغیر کسی عیش و عشرت کے پالا ہے۔

سونی رازدان نے عالیہ بھٹ کے بچپن پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر مہیش بھٹ اور بیٹیوں، عالیہ اور شاہین کے ساتھ ایک تنگ سے ’وَن بیڈ روم‘ اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں۔

انہوں نے پھر بھی بیٹیوں کی پرورش بہت پیار سے کی، اُن کے پاس اسمارٹ فونز نہیں تھے، اُس وقت اُن کی آمدنی کافی کم تھی لیکن انہوں نے اپنے گھر کے خراب حالات کے بارے میں شکایت نہیں کی کیونکہ وہ جوان تھیں اور سب برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔

سونی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کو آسان طریقوں سے کیا ہے، عالیہ بھٹ کے پاس کھیلنے کو ایک الگ کمرہ تک نہ تھا جبکہ آج عالیہ کی بیٹی راہا کے پاس زندگی کی بہت سی آسائشیں ابھی سے موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ساتھ گھر سنبھالا اور بچوں کی پرورش کی  کیوں کہ اُن کے شہور، ہدایتکار مہیش بھٹ ہمیشہ کام میں مصروف رہتے تھے۔

انٹرویو کے اختتامی حصے میں سونی رازدان نے اپنی نواسی ’راہا‘ سے متعلق بھی بات کی۔

سونی رازدان کا کہنا تھا کہ وہ شکرگزار محسوس کرتی ہیں کہ ان کی نواسی کو پیدا ہوتے ہی اتنی آسائشیں حاصل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں