عالمی چیمپئن محمد آصف کا اسنوکر چھوڑنے کا اعلان


کراچی: 

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے احتجاجاً اسنوکر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مایوسی کے بادل نہیں چھٹے تو شاید مجھے کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے، ہوسکتا ہے کہ اسنوکر کھیلنا ہی چھوڑ دوں اور اگھر معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا اور اسنوکر کو صرف اپنی ذات تک محدود کردوں گا، اور اگر یہی رویہ رہا تو مجھے یہ فیصلہ لینے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

اسنوکر چیمپئن کا کہنا تھا کہ میں میڈیا والوں سمیت تمام لوگوں کو سوالات کے جواب دیتے دیتے تھک چکا ہوں لہذا ابھی صرف احتجاج کررہا ہوں لیکن آنے والے وقت میں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرسکتا ہوں تاہم حتمی فیصلہ اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں