عالمی بینک نے داسو ڈیم کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی


اسلام آباد: عالمی بینک نے داسو ڈیم کی تعمیر کے لیےپاکستان کو 70 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق داسو ڈیم کے پہلے فیز سے 21 سو میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی۔ داسو ڈیم خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیم کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس سے 21سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 4 ارب 3 کروڑ ڈالر ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے 3 سینٹ فی یونٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ ابھی پاکستان میں اوسط بجلی کی لاگت 8 سینٹ ہے۔ اس منصوبے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی اور پاکستان کی  تیل کا درآمدی بل بھی کم ہو گا۔

بینک کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کوروناوائرس کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں