وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے پاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت موجود ہیں۔
تشدد کاشکار لوگوں کی حمایت کا عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا کہ وہ عالمی کمیونٹی سے کہتے ہیں کہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کا حساب لیں۔
زیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان تمام مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کے پاس ثبوت موجود ہیں لہٰذا بیہمانہ زیادیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کےخلاف ہے۔