عالمی اے آئی سمٹ: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

عالمی اے آئی سمٹ: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر


سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اور سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے زیر اہتمام دارالحکومت ریاض میں عالمی اے آئی سمٹ کے موقع پر مملکت کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر ثبت کی گئیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ، ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ اور دمام کے شاہ فہد ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر 10 سے 12 ستمبر 2024 تک ہونے والی سمٹ کے حوالے سے خصوصی مہر لگائی جائے گی۔

عالمی اے آئی سمٹ کا تیسرا سیشن 10 سے 12 ستمبر تک ریاض میں ہوگا جس میں 100 ملکوں کی 300 سے زیادہ شخصیات اور دنیا بھر کے ماہرین شرکت کریں گے۔

سمٹ کے موقع پر کئی ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں