عاطف اسلم یا کے کے، عمران ہاشمی کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟

عاطف اسلم یا کے کے، عمران ہاشمی کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بتا دیا۔

عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ عاطف اسلم اور کے کے میں سے آپ کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کافی مشکل سوال ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے پسندیدہ گلوکار ہمیشہ کے کے رہیں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہ کے کے نے میری فلموں کے لیے بہت سارے گانے گائے جو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیے گئے اور ان کی آواز میں کوئی جادو تھا تو اس لیے میں ان کا مداح ہوں۔

عمران ہاشمی نے اپنے انٹرویو کے دوران گلوکار مصطفیٰ زاہد کی بھی تعریف کی جنہوں نے ان کی 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’آوارہ پن‘ کے لیے اپنی آواز میں دو گانے’تو پھر آؤ‘ اور ’تیرا میرا رشتہ‘ ریکارڈ کروائے تھے جو کہ بہت مشہور ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں