عاطف اسلم کے لیے روٹھی اہلیہ کو منانا نا ممکن ہوگیا

عاطف اسلم کے لیے روٹھی اہلیہ کو منانا نا ممکن ہوگیا


بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کیلئے ان کے اپنے گھر میں مشکل کھڑی ہوگئی، ان کی اہلیہ روٹھ گئیں اور ان کو منانا نا ممکن ہو گیا۔

گزشتہ دنوں ہردلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کر کے مداحوں کی نگاہوں کو خوشگوار حیرت میں ڈالا ہے۔

اس پوسٹ پر عباس بھروانہ نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف بھائی میرے دل میں آپ کے لیے خاص احترام ہے، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان کی (عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ بھروانہ) بُری تصاویر لینے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، آخر کار آپ نے یہ کر ہی لیا۔‘

اس دلچسپ کمنٹ کا جواب بھی گلوکار نے دلچسپ انداز میں دیا۔

عاطف اسلم کا اس تبصرے کے جواب میں لکھنا تھا کہ ’ہاہا، ڈان (سارہ بھروانہ) کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ دو بچوں کے والدین ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں