عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی بارش میں اپنے بیٹوں کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
عاطف اسلم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹوں کے ہمراہ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو میں اُنہیں انتہائی خوشگوار موڈ میں بارش کے دوران اپنے بیٹوں کے ساتھ ٹرمپولین پر چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہے اور گلوکار کے مداحوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے اپنے بیٹوں کے ساتھ دوستانہ تعلق کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔