پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار عاصم اظہر نے جلد اپنے پہلے بین الاقوامی فنکار کے اشتراک کے ساتھ گانا ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مداح جلد ان کا ناروے گلوکارہ Astrid S کے ہمراہ پہلا عالمی سطح پر ریلیز ہونے والا گانا ’ڈارک آورز‘ سن سکیں گے‘۔
دوسری جانب ناروے گلوکارہ Astrid S نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس گانے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے عاصم اظہر کی آواز کی تعریف کی۔
اس مختصر ویڈیو کلپ میں عاصم اظہر کو اس گانے کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔