عائشہ عمر کی دلکش ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

عائشہ عمر کی دلکش ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے


پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عائشہ عمر نے اپنی نئی ویڈیو آفیشل اکاؤنٹ سے شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں گلگت کے خوبصورت نظاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جس سے اداکارہ لطف اندوز ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ اس وقت اپنے دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے ہنزہ اور گلگت بلتستان میں موجود ہیں،جہاں سے وہ اپنے مداحوں کے لیے نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر رہی ہیں۔

اس سے قبل تصاویر میں عائشہ عمر کو خوبصورت مقامات پر دیکھا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ ایک چھوٹے سے آبشار کے پاس چلتے ہوئے آرہی تھیں۔

اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ نے لکھا تھا جنت۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں وہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں عائشہ عمر پہاڑی علاقے میں اپنی سالگرہ کا کیک پکڑ کر کھڑی تھیں اور اس کے بعد وہ خود ہی موم بتی بوجھانے کے بعد کیک کھا لیتی ہیں۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سالگرہ کی مناسبت سے گانا بھی سنا گیا تھا۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں