طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی، وارنر نے سرمنڈھوا دیا


لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیلیے ڈیوڈ وارنر نے سرمنڈھوا دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں اوپنر سر کے بال شیو کرتے نظر آرہے ہیں، انھوں نے کہاکہ میں کورونا وائرس کیخلاف اگلے محاذوں پر موجود ان لوگوں کی سپورٹ کیلیے ایسا کررہا ہوں، ڈیبیو کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں نے سارے بال منڈھوا دیے ہیں۔

وارنر نے ویرات کوہلی، اسٹیون سمتھ، پیٹ کمنز اور مارکوس اسٹوئنس کو نامزد کرتے یوئے انھیں بھی دوسروں کی بقا کیلیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سر کے بال صاف کرانے کا چیلنج دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں