بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے سستی ترین شادیوں میں سے ایک تھی جس میں کل ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے خرچے کئے گئے تھے۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک وی لاگر کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی شادی کے اخراجات اور شادی کے لباس کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے2014 میں آر جے انمول سے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں مندر میں سادگی سے شادی کی تھی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اداکارہ امریتا راؤ نے انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے اپنی شادی پر صرف ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے، جن میں شادی کے ملبوسات، سفر اور دیگر تمام اخراجات شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا شادی کا جوڑا صرف 3 ہزار بھارتی روپے کا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا جس کے بارے میں انہوں نے اپنے شوہر انمول کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔
یہ ہی وجہ ہے کہ شادی کی تقریب میں کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں بلکہ سادہ روایتی لباس کا انتخاب کیا جس کی قیمت صرف 3 ہزار روپے تھی جبکہ شادی کے مقام پر بھی صرف 11 ہزار روپے خرچ ہوئے۔