پاکستان کی مشہور اداکارہ صبور علی کی شوہر و اداکار علی انصاری کے ہمراہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اس جوڑے کی صوفی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
وائرل تصاویر میں اداکارہ کو گلابی رنگ کی ساڑھی میں جبکہ علی انصاری کو سفید لباس میں دیکھا گیا تھا۔
ان تصاویر کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صبور اور علی انصاری نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں اسکرین پر کم دکھائی دیتے ہیں۔