صبا فیصل دھوم دھڑّکے کے ساتھ اپنی چھوٹی بہو گھر لے آئیں

صبا فیصل دھوم دھڑّکے کے ساتھ اپنی چھوٹی بہو گھر لے آئیں


پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل دھوم دھڑّکے کے ساتھ اپنی چھوٹی بہو گھر لے آئیں، اداکارہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں ویڈیو شیئر کرکے بتایا تھا کہ وہ چھوٹی بہو کو لینے باراتوں کے سنگ لاہور سے کراچی کے لیے نکل رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ سب کی دعا اور اپنے پیارے حبیب کے صدقے ہمارا اپنی پیاری دلہن کو گھر لانے کا سفر شروع ہو گیا ہے، میری خوشیوں میں شامل ہونے والے میرے اپنوں کو میرا سلام‘۔

بعدازاں اداکارہ نے کراچی کے مقامی سلون سے بھی ویڈیو شیئر کی جہاں سے انہوں نے اور ان کے اہل خانہ کی خواتین نے مہندی لگوائی۔

تاہم اب گزشتہ شب ہونے والی صبا فیصل کے بیٹے و اداکار ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی ’شیندی‘ (شادی و مہندی) کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

شیندی کے موقع پر دولہا میاں سیاہ رنگ کی شیروانی میں نظر آئے جبکہ ان کی دلہنیا نے روایتی سرخ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔

صبا فیصل دھوم دھڑّکے کے ساتھ اپنی چھوٹی بہو گھر لے آئیں

وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کی بیٹی سعدیہ فیصل نے بھائی کی شادی میں گہرے مرون رنگ کا لہنگا پہنا۔

دوسری جانب دولہا کے والد سیاہ رنگ کے سوٹ اور گلابی شرٹ میں نظر آئے جبکہ بھائی و اداکار سلمان فیصل نے سیاہ رنگ کے سوٹ اور سفید شرٹ کا انتخاب کیا۔

صبا فیصل دھوم دھڑّکے کے ساتھ اپنی چھوٹی بہو گھر لے آئیں

اس کے علاوہ ارسلان فیصل کی شیندی میں شوبز انڈسٹری سے بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں