شیریں مزاری نے 49 صحافیوں کیخلاف مقدمات درج ہونے کی خبر کی تردید کردی


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے 49 صحافیوں کے خلاف مقدمات درج ہونے کی خبر کی تردید کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ایف آئی اےکی جانب سے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف کیسزکےاندراج کی خبردرست نہیں، ایک شہری نے ایف آئی اے کو 12صحافیوں کے خلاف شکایت بھیجی ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ایف آئی اے نے ان تمام شکایات کاجائزہ لیا ہے تاہم ایف آئی آردرج نہیں ہوئی، ایف آئی اے بغیرکسی قانونی طریقہ کارکے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج نہیں کرسکتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں