شیاؤمی کا نیا اسمارٹ فون ریڈمی 10 سی متعارفx

شیاؤمی کا نیا اسمارٹ فون ریڈمی 10 سی متعارفx


شیاؤمی نے حال ہی میں ریڈمی 10 کا نیا ورژن متعارف کرایا تھا۔

اب اس کا ایک اور ماڈل ریڈمی 10 سی پیش کردیا گیا ہے جسے سب سے پہلے ملائیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فون کافی حد تک ریڈمی 10 سے ملتا جلتا ہے مگر اس میں زیادہ بڑی اسکرین اور مختلف پراسیسر دیا گیا ہے۔

ریڈمی 10 سی 6.7 انچ کے آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر کیمرا موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ریڈمی 10 سی میں میڈیا ٹیک کی بجائے کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 5000 ایم اے ایچ بیٹری فون کا حصہ ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے، جبکہ اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 3 رنگون میں دستیاب ہوگا مگر فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں