شیاؤمی 12 ایکس کے فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

شیاؤمی 12 ایکس کے فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئیں


شیاؤمی کی 12 سیریز کے ماڈلز 12 پرو اور 12 الٹرا کو جلد پیش کیا جائے گا اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیاؤمی 12 ایکس کو بھی ان کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔

اس ضمن میں شیاؤمی 12 ایکس کے فیچرز کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

کیسپر اسکرزپیک نے شیاؤمی 12 ایکس کے لیے ایک آئی ایم ای آئی سرٹیفکیشن جاری کی ہے جو رواں برس کے آغاز میں متعارف کرائے گئے می 11 ایکس سے ملتی جلتی ہے۔

لسٹنگ کے مطابق 12 ایکس کا کوڈ نیم سائیک ہے اور اسے ماڈل نمبر 2112123AG دیا گیا ہے۔

سرٹیفکیشن میں ڈیوائس کے لیے اعلی درجے کی خصوصیات کی فہرست بھی ظاہر کی گئی ہے۔

امکان ہے کہ 12 ایکس کو 6.28 انچ ایمولیڈ ڈسپلے، 1080 پکسل ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس کا مین چیپ سیٹ بھی حالیہ فلیگ شپ گریڈ چپ ہوگا، یہ فون اسنیپ ڈر یگن 870 سے لیس ہوگا۔

علاوہ ازیں اس کا پرائمری کیمرا 50 میگا پکسل شوٹر ہوگا۔

خیال رہے کہ می 11 ایکس جو اصل میں چین میں ریڈمی کے 40 ہے یورپ کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پوکو ایف 3 کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

امکان ہے کہ 12 ایکس کا یہ نام یورپ کے لیے ہوگا اور دنیا کے دیگر حصوں میں پوکو برانڈ کے نام سے متعارف کرایا جائے گا جبکہ یہ چین میں ریڈمی کے سیریز کے نام سے پیش بھی ہوسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں