شہید بے نظیر کی وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کافی تھی: علی زیدی


کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی وصیت کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نےکہاکہ بی بی شہیدکی غیر مصدقہ وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کافی تھی، بی بی شہید کی وصیت کے ذریعے پیپلزپارٹی پر قبضہ اور الیکشن جیتے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لعل شہبازکی سر زمین کو 12 برس سے زیادہ عرصے سے تباہ کررکھا ہے،  وقت آگیا ہے کہ بلاول اور زرداری وصیت دکھائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں