شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر ہونے والے علاقے سے بی جے پی پیچھے

شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر ہونے والے علاقے سے بی جے پی پیچھے


بھارتی انتخابات میں ہندوتوا پالیسیوں کے باوجود یو پی میں فیض آباد کے حلقے سے بی جے پی پیچھے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے امیدوار تقریباً 13 ہزار ووٹوں سے بی جے پی کے امیدوار سے آگے ہیں۔

بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

بھارتی عام انتخابات کے نتائج ہر لمحے تبدیل ہو رہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے اپ سیٹ جبکہ کانگریس کی نشستوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 241 نشستوں پر برتری حاصل ہے، اس کے مقابل آل انڈیا کانگریس کو 101 نشستوں، سماج وادی پارٹی کو 35 نشستوں جبکہ آل انڈیا ترینمول کانگریس کو 29 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں