بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شہناز گِل نے نیا گھر خرید لیا ہے۔
شہناز گِل جنہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو دیا ہے، اپنے نئے گھر کی خوشی میں سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کی بڑی تعداد سے مبارکبادیں وصول کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے کچھ محبت بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شہناز گِل نے اپنے چیٹ شو میں نامور بھارتی یوٹیوبر بھون بم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کے سارے کام خود کرتی ہیں۔
اس لیے اُنہیں بالکل پسند نہیں ہے کہ کوئی بھی ان کا باتھ روم استعمال کرے یہاں تک کہ اگر کسی کو کبھی ان کے بیڈ پر سونا پڑے تو اسے سونے سے پہلے نہانا ہوگا۔