شہریار منور صدیقی اور سائرہ یوسف ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

شہریار منور صدیقی اور سائرہ یوسف ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟


مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش خبروں کے مطابق اداکار شہریار منور صدیقی اور اداکارہ سائرہ یوسف ایک بار پھر اسکرین پر اپنا جادو چلانے آرہے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کے مطابق حال ہی میں شہریار منور نے نجی چینل کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم تشہیر کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر اور نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

دوران شو میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شہریار منور صدیقی نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی سائرہ یوسف کے ساتھ نظر آئیں گے۔

دوسری جانب اداکارہ سائرہ یوسف بھی ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے اسی شو میں شرکت کرتے ہوئے اس حوالے کوئی گفتگو نہیں کی۔

یاد رہے کہ اداکار شہریار منور صدیقی اور اداکارہ سائرہ یوسف اس سے قبل ایک فوٹوشوٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس میں ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں