شہباز شریف کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ


لاہو: محکمہ داخلہ پنجاب کو شہبازشریف کو جیل میں بی کیٹیگیری دینےکی درخواست نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کوبی کیٹیگری کی سہولیات دینے کافیصلہ نہیں ہوا جب کہ پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو اے سی کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کو وہ سہولتیں نہ دی جائیں جو قانون کے مطابق نہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے احکامات سے جیل حکام کو آگاہ کردیا۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں