شہباز سینئر نے ہاکی فیڈریشن کے صدر کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا


کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے فیڈریشن کے صدر کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ایک بیان میں شہباز احمد کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اولمپیئن آصف باجوہ کو نیا سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نئے سیکریٹری آصف باجوہ کی تعیناتی کو ابھی چند گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ شہباز احمد سینئر نے پنڈوراباکس کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی برطرف کیا گیا ہے، تین ماہ قبل استعفی دیا تھا تو صدر نے قبول نہیں کیا تھا لیکن اب اچانک استعفیٰ دیے بغیر ہی میرا استعفی کیسے قبول کرلیا گیا؟

دوسری جانب ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کی منظوری کے بغیر ہی صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری نامزد کرنے پر نئی جنگ شروع ہوگئی ہے


اپنا تبصرہ لکھیں