شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا


پاکستان کی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایشین سِلور میڈلسٹ رائفل شوٹر کشمالہ طلعت نے کہا ہے کہ ایشین رائفل چیمپئن شپ میں اولمپک کوٹہ اور سِلور میڈل حاصل کرنے کی خوشی ہے۔

کشمالہ طلعت کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ مجھے یہ مقام ملا۔ میں اپنے کوچز، ٹیم کے ساتھیوں اور اہلخانہ کا ساتھ دینے پر خوش ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے ادارے کی بھی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بہترین مواقع فراہم کیے، امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے کامیابی حاصل کروں اور ملک کا نام روشن کروں۔

واضح رہے کہ کشمالہ طلعت نے ایشین رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ کے 10 میٹر ائیر پسٹل میں سِلور میڈل جیتا تھا اور انہوں نے پیرس اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں