شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد


رمضان المبارک کی آمد پر جہاں سب ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

عدنان صدیقی:

نامور اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب کو خصوصی پیغام دیا اور کہا کہ میں کچھ سیکھا نہیں رہا صرف کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں سب سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ کھانا ضائع مت کریں کیونکہ کبھی ہم روزے کے باعث بہت زیادہ پکوان بنالیتے ہیں جو آخر کار ضائع ہوجاتا ہے اگر ہم اس (ضائع ہونے والا کھانا) کو ضرورت مندوں کو دیں گے تو زیادہ ثواب ملے گا۔

عدنان صدیقی نے نے کہا کہ میں نے غور کیا ہے کہ ہم اکثر روزے میں حواس باختہ ہوجاتے ہیں جب کہ روزہ صبر اور اپنے آپ میں برداشت کا نام ہے، ہم اللہ کے لیے روزہ رکھتے ہیں پھر کیوں ہم بے تکی گاڑی چلاتے ہیں اور روزے کی حالت میں دوسروں پر غصہ کر بیٹھتے ہیں۔

اداکار نے پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ بوجھ نہیں یہ رحمتوں والا مہینہ ہے جس میں عبادت کی جاتی ہے اور محبت پھیلائی جاتی ہے۔

عدنان صدیقی نے ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سب کو رمضان المبارک کہا اور خوشیوں کے ساتھ رمضان منانے کو کہا۔

ماہرہ خان:

سپر اسٹار ماہرہ خان نے رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ مبارک سب کے لیے رحمتیں اور امن لائے۔

فرحان سعید:

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے تمام مداحوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔

عروہ حسین:

اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور ملک سے باہر تمام افراد کو رمضان کے چاند کی مبارک باد دی۔

عائزہ خان:

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور سب کو رمضان مبارک کہا۔

بلال عباس خان:

اداکار بلال عباس خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ماہ مبارک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میکال ذوالفقار:

اداکار میکال ذوالفقار نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

ایمن خان:

اداکارہ ایمن خان اس وقت اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو رمضان کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ محبتوں کو بڑھائیں اور نفرت کو روکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں