26 ملین کے شہر شنگھائی میں زندگی دوبارہ روک گئی، چینی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کو مزیدسخت کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کا تجارتی مرکز شنگھائی میں ایک مربتہ پھر کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لے لاک ڈاون لگایا گیا، شہری حکومت نے مشرقی اضلاع میں موجودہ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔
سرکاری ذرائع نے چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت جاری کردی.
جبکہ غیر ضروری گھروں سے باہر جانے سے گریز کریں اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے بھی اپنی دہلیز کو عبور نہ کریں۔
چینی حکام کے مطابق شہر میں کورونا کیسز کی روزانہ کی تعداد میں لگاتار دوسرے دن اضافہ ہوا، شھنگائی میں ایک دن میں 4 ہزار 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں تمام لوگوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
اس دوران شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ معطل اور فیکڑیاں بند رہیں گی جب کہ دفتری امور گھر سے انجام دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت انتہائی سختی سے کام لیتی ہے۔ چند کیسز سامنے آنے پر ہی شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔
خیال رہے چین میں 2019 میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے ہی ’زیرو کورونا‘ کی مہم چلائی جارہی تھی جو تقریباً اپنے اختتام کے قریب تھی کہ اچانک نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ 2 سال قبل کورونا وائرس کی شناخت بھی چین سے ہی ہوئی تھی جس نے پوری دینا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا۔