شملہ نوشاک گجراتی کھانوں میں شامل ایک مزے دار اور منفرد سبزی سے بنا پکوان ہے جس میں شامل تیکھے مسالوں، کاجو، شملہ مرچ اور پنیر کا مزہ اسے منفرد اور خاص بناتا ہے۔ سبزی خور افراد کے لئے یہ ایک خاص اور مزے دار پکوان ہے۔ اس پکوان کا اصل وطن گجرات ہے تاہم اپنے بے مثال اور لاجواب ذائقے کی بنا پر یہ پکوان پورے برِ صغیر میں مقبول ہے۔ اسے گرم نان یا چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے دوپہر یا رات کے کھانے میں تناول کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔
اجزاء
-
- تیلدو سے تین کھانے کے چمچ
-
- زیرہایک چائے کا چمچ
-
- کڑھی پتہتین سے چار عدد
-
- ٹماٹر کٹے ہوئےدو سے تین عدد
-
- لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
-
- دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
-
- ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
-
- ہری مرچیں کٹی ہوئیایک سے دو عدد
-
- نمکحسبِ ذائقہ
-
- گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
-
- کاجوسات سے آٹھ عدد
-
- کاٹیج چیزڈیڑھ سو گرام
-
- شملہ مرچ، کٹی ہوئیدو سے تین عدد
-
- دھنیاسجاوٹ کے لئے
ترکیب
- ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں زیرہ، کڑھی پتہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر 5 منٹ تک چمچ چلائیں اور اچھی طرح سب چیزوں کو مکس کریں۔
- اب اس میں لال مرچ، دھنیا پائوڈر، ہلدی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب آنچ ہلکی کردیں اور برتن میں گرم مسالا،کاجو، کاٹیج چیز اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس پر ڈھکن دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
- اب ڈھنکن ہٹا کر سالن پر ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
- مزے دار شملہ نوشاک تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔