شمال مغربی ہواؤں نے کراچی کا رخ لے لیا، سردی کی شدت میں اضافہ

شمال مغربی ہواؤں نے کراچی کا رخ لے لیا، سردی کی شدت میں اضافہ


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا گیا ہے جو اگلے 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگلے چند روز میں شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ یکم مارچ کو کراچی میں پورے دن مسلسل بارش ہوئی تھی جس کے بعد بارش کے بعد اسپیل ختم ہو گیا، شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی جہاں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ کورنگی میں 39 ملی میٹر، کیماڑی میں 31 ملی میٹر، سرجانی میں 30 ملی میٹر، گلشن حدید میں 27 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 26 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 24 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 20 ملی میٹر اور یونیورسٹ روڈ پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی میں 16 ملی میٹر، گڈاب میں 8 ملی میٹر، ایئرپورٹ اور ناظم آباد میں 12 ملی میٹر اور ملیر میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر صوبوں کی صورتحال

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق خیربپخوتنخوا میں سب سے زیادہ بارش ضلع اپر اور لوئر دیر میں ہوئی جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 93 اور 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جب کہ ضلع تخت بائی میں 80 ملی میٹر، چترال 70، پشاور ایئرپورٹ 70، باچا خان ایئرپورٹ 68، مالم جبہ 66، باجوڑ 62، پاراچنار 43 اور بالا کوٹ 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کےعلاوہ اندرون سندھ کے شہر مٹھی میں 20، بدین 10، ٹھٹہ 9 اور حیدرآباد میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

صوبہ پنجاب میں اسلام آباد ایئرپورٹ میں 37، مری 35، اٹک 34، منگلا 18، جہلم 14، سیالکوٹ گوجرانوالہ 10، گجرات 9، منڈی بہاؤالدین 9، ڈی جی خان 7 ، نور پور تھل 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں