شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ اُن کی طبیعت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے مگر اب تک شمالی کوریا کی جا نب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
شمالی کوریا کی مقبول ویب سائٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 اپریل کے آپریشن کے بعد کم جونگ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں رہائش پزیر ہیں۔
شمالی کوریا کے سر کاری میڈیا پر وہ 11 اپریل کو دکھائی دیے تھے اس کے بعد وہ 15 اپریل کو اپنے والدکے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے جب کہ کم اس سے 4 دن قبل ایک سرکاری اجلاس میں بھی شریک تھے۔
دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس نے مؤقف دینے سےگریز کیا ہے۔