پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔
حال ہی میں شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔
شادی کی تصاویر دیکھیں: