شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی


 راولپنڈی: 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگواتے  ویڈیو شیئر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 30 سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اپنی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، آپ بھی آج ہی ویکسین لگوائیں، جتنے لوگ ہم میں سے ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی ہم کورونا سے محفوظ رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں