شعیب اخترکو ’بی گریڈ ایکٹر‘ کہہ کر غصہ دلا دیا تھا، میتھیو ہیڈن


سڈنی: 

 سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے شعیب اختر کو ’بی گریڈ ایکٹر‘ کہہ کر غصہ دلا دیا تھا۔

سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے شعیب اختر کے ساتھ دوران میچ جھڑپ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستانی پیسر کو ’بی گریڈ ایکٹر‘ کہہ کر غصہ دلا دیا تھا۔ یہ 2002 کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شارجہ کے دوسرے ٹیسٹ میں شعیب نے مجھ سے کہا کہ آج میں تمھیں قتل کردوں گا میں نے جواب دیا کہ مجھے بھی تمہارا چیلنج قبول ہے، اس وقت شدید گرمی تھی، شعیب مجھے بولنگ کرتے ہوئے الٹی سیدھی باتیں بھی کررہے تھے جس پر میں نے بھارتی فیلڈ امپائر ایس وینکٹ راگھون سے شکایت کردی جنھوں نے بولر کو سخت وارننگ بھی دی۔

یاد رہے کہ اس پورے میچ میں شعیب صرف 14 اوور ہی کرپائے جبکہ ہیڈن نے 255 گیندوں پر 119 رنز بنائے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں