شرمین عبید چنائے کا ’اسٹار وارز‘ فرنچائز کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بننے پر ردِعمل

شرمین عبید چنائے کا ’اسٹار وارز‘ فرنچائز کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بننے پر ردِعمل


آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے مشہور فرنچائز ’اسٹار وارز‘ کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بننے کے لیے تیار ہیں۔

رواں سال شرمین عبید چنائے سائنس فکشنل فلم’اسٹار وارز: دی نیو جیڈی اورڈر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

اس حوالے سے اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم جو کچھ بنانے جا رہے ہیں وہ بہت خاص ہے۔

شرمین عبید چنائے نے کہا کہ ہم اب 2024ء میں ہیں اور یہ وقت قریب آ گیا ہے کہ ہمارے پاس ایک عورت سائنس فکشنل فلم کی ہدایتکاری کرنے کے لیے آگے آئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی اسٹیون نائٹ نے لکھی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیزی رڈلی اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کو اپنی دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے آسکر جیتنے اور مس مارول سیریز کی دو اقساط کی ہدایت کاری کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے پورے کیریئر میں 7 ایمی ایوارڈز، دو اکیڈمی ایوارڈز، ایک نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ، اور دیگر اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں