بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے 4 مختلف لہجوں میں انگریزی بول کر مداحوں کو حیران کردیا۔
شردھا کپور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں برطانیہ، امریکا، روس اور فرانس میں بولے جانے والے انگریزی کے مختلف لہجوں میں بہت مہارت سے انگریزی بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو ایک میک اپ برانڈ کی تشہیر کے لیے ریکارڈ کروائی ہے۔
اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ کچھ نہیں ویرو بس یہ میں اور میری 4 قسم کی شخصیت ہے‘۔
شردھا کپور کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی مختلف لہجوں میں مہارت سے انگریزی بولنے پر خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔