شاہ رخ کی طرح آریان بھی دن میں 20 گھنٹے کام کرتے ہیں: منوج پاہوا کا انکشاف

شاہ رخ کی طرح آریان بھی دن میں 20 گھنٹے کام کرتے ہیں: منوج پاہوا کا انکشاف


بالی ووڈ کی سینئر کامیڈین منوج پاہوا کا کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے سے متعلق کہنا ہے کہ آریان خان بالکل اپنے والد جیسے ہیں، وہ بھی والد کی طرح سخت محنت پسند انسان ہیں۔

منوج پاہوا نے حال ہی میں یوٹیوب پلیٹ فارم پر ایک بھارتی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

منوج پاہوا نے آریان خان سے متعلق بتایا کہ جس طرح شاہ رخ خان اپنے کام سے محبت رکھتے ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں، بالکل اِسی طرح شاہ رخ کے بیٹے آریان خان ہیں، آریان خان کو بھی اپنے کام سے محبت ہے، آریان خان بھی دن میں 18 سے 20 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

اداکار منوج پاہوا نے ’ہندی رَش‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں نے شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ سے آریان خان کے لیے آیا ہوئے کھانے میں شامل ’چکن رول‘ کھا لیے تھے، دوسرے دن سے آریان خان اپنے ساتھ ساتھ میرے لیے بھی ’منت‘ سے کھانا لانے لگے اور ٹفن باکس میرے ساتھ شیئر کرنے لگے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی باقاعدہ طور پر شوبز کی دنیا میں بطور ہدایت کار قدم رکھ دیا ہے، وہ آج کل اپنی پہلی ویب سیریز کی ڈائریکشن میں مصروف ہیں۔

آریان خان ایک فیشن کلوتھنگ برانڈ کے مالک بھی ہیں جس کے ایمبیسڈر کوئی اور نہیں بلکہ شاہ رخ خان ہی ہیں۔

منوج پاہوا نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اکثر اوقات ہی آریان خان کو فلم کے سیٹ پر ملنے آتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی شاہ رخ خان شوٹنگ سیٹ پر آتے ہیں تو ہماری خیریت دریافت کرتے اور جاننا چاہتے ہیں کہ آیا پروڈکشن ہاؤس میں ہمارا اچھی طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے یا نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں