شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا گانا ’زندہ بندہ‘ 15 کروڑ میں تیار

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا گانا ’زندہ بندہ‘ 15 کروڑ میں تیار


بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کے بے صبری سے منتظر شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ ان کی اس فلم کا پہلا گانا ’زندہ بندہ‘ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس گانے میں کنگ خان کو 1 ہزار سے زائد خواتین ڈانسرز کے ہمراہ تھرکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بڑے بجٹ کی اس فلم کے ڈانس نمبر زندہ بندہ کی شوٹنگ 5 دنوں کی کڑی محنت کے بعد مکمل کی گئی، جس کی کوریوگرافی شوبی نے کی جبکہ انیرودھ رویچندر نے آواز کا جادو چلانے کے ساتھ اس کی کمپوزیشن بھی تیار کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کو چنائی، حیدر آباد، بنگلورو، مدورائی، ممبئی میں بڑے پیمانے پر فلمایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم جوان بھارت کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023ء کو ریلیز ہو گی جس کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں