شاہ رخ خان کو اپنی کونسی بلاک بسٹر فلم ’بکواس‘ لگی؟

شاہ رخ خان کو اپنی کونسی بلاک بسٹر فلم ’بکواس‘ لگی؟


بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار نکھل ایڈوانی نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنی کونسی بلاک بسٹر فلم پسند نہیں آئی۔

نکھل ایڈوانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم فلم’محبتیں‘ شوٹ کر رہے تھے تو اس وقت شاہ رخ خان’ارے رام‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے۔

نکھل ایڈوانی نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو ملاقاتوں کے لیے آنے کی عادت ہے، ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ جو فلم ’کل ہونا ہو‘ بنا رہے ہیں وہ بکواس ہے، آپ کو دوسری فلم دیکھنی چاہیے، فلم ’دیوداس‘ زیادہ اچھی ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار نکھل ایڈوانی نے فلم ’کل ہو نا ہو‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سیف علی خان اور پریتی زنٹا شامل تھے۔

یہ فلم 2003ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے باکس آفس پر زبردست پذیرائی ملی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں