ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیٹ پر ایک ٹوئٹ گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن موموا یش راج فلمز کی اسپائے یونیورس کی اگلی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یش راج پروڈکشن ہاؤس میں ہونے والی ابتدائی گفتگو کے مطابق پروڈکشن ہاؤس اور ہدایتکار سدھارتھ آنند ایک بڑے ہالی ووڈ اسٹار کو شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں ویلن کے طور پر کاسٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اور فی الحال جو نام زیر بحث ہے وہ ایکوامین سے اداکار جیسن موموا کا ہے۔
اس غیر تصدیق شدہ خبر نے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور وہ اس بڑی خبر پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ آج بھارتی میڈیا پر یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کے بھی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کی امید ہے۔