شاہین آفریدی کی انگلش کا دفاع کرنے کے لیے ڈین جونز میدان میں آگئے


لاہور:  شاہین شاہ آفریدی کی انگلش کا دفاع کرنے کیلیے ڈین جونز میدان میں آگئے۔

چائے کا وقفہ ہونے پر ٹی وی میزبان نے پاکستانی پیسر کو راستے میں ہی گھیر لیا،انھوں نے چند سوالات کے جواب بھی دیے،اس پر ایک آسٹریلوی صحافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر طنزیہ جملے لکھے، انھوں نے کہا کہ مجھے ایک لفظ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔

جواب دیتے ہوئے ڈین جونز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے کم ازکم کوشش تو کی، انگلش ان کی دوسری زبان ہے، ہمارے کرکٹر بھی تو یواے ای میں کھیلنے کیلیے جائیں تو اردو نہیں بولتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں